ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی ڈویژن کی حدود سے3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

سٹی ڈویژن کی حدود سے3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) لاہور  میں  سٹی ڈویژن کی حدود سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد,پولیس نے قانونی کارروائی کے لئے   لاشیں  مردہ خا نے منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں تھانہ لاری اڈا،تھانہ نولکھا اور تھانہ ٹبی سٹی کے علاقہ سے برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لے لیا،پولیس نے قانونی کارروائی  کیلئے  لاشوں کو مردہ خا نے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق  جاں بحق تینوں افراد کے پاس سے شناخت کے لئے کوئی ڈاکومنٹس نہیں ملے ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

 کاہنہ کے علاقہ سے 36 سالہ داؤ اور وحدت روڈ سے 43 سالہ محمد فاروق کی لاش برآمد ہوئی  ، پولیس کے مطابق 36 سالہ شخص کی  لاش دو روزہ پرانی ہے،بدبو اور تعفن  پھیلنے  پرپر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔جاں  بحق شخص کی شناخت محمد داؤد کے نام سے ہوئی ہے،لاش کا چہرہ زیادہ متاثر ہے ، محمد داؤد بھیک مانگ کر گزرا کرتا تھا،محمد داؤد جسمانی طور پر معذور تھا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے،مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد درج کیا جائے گا۔

 تھانہ ساندہ کے علاقہ میں 21 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمی کر لیا۔  پولیس  کے مطابق  خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت  احمد کے نام سے ہوئی ہے،جو کہ ساندے کا رہائشی ہے،احمد نے گھریلوں جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ۔