ویب ڈیسک : کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2ہزار928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہو گئی۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔ ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی
Statistics 17 Sep 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) September 17, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 57,626
Positive Cases: 2,928
Positivity % : 5.08%
Deaths : 68
Patients on Critical Care: 4960
پنجاب میں اب تک 12 ہزار 345 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار224، خیبرپختونخوا 5 ہزار 354، اسلام آباد 895، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 728 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار423، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار720، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، بلوچستان میں 32 ہزار707، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 ہو گئی ہے۔