ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پرلڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزمان فراڈ میں بھی ملوث نکلے

 سوشل میڈیا پرلڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزمان فراڈ میں بھی ملوث نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان فراڈ میں بھی ملوث پائے، گرفتار ملزم احتشام کا باپ عمران ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں کے اربوں روپے ڈکارچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان فراڈ میں بھی ملوث پائے گئے۔ متاثرین کے مطابق گرفتار ملزم احتشام کا باپ عمران لوگوں کے اربوں روپے ڈکار چکا ہے جبکہ گرفتار ملزم عمران نے چکری کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں کو لوٹا اورعمران کے خلاف نیب اور مختلف تھانوں میں بھی درخواستیں جمع ہیں۔

پولیس کے مطابق عمران کی گرفتاری کی تصاویر میڈیا پر چلنے کے بعد متاثرین نے پولیس سے رابطہ کیا کہ ہاتھ آئے ملزم کو پولیس نکلنے نہ دے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے عمران کی جانب سے انہیں حیلے بہانوں سے ٹرخایا جا رہا ہے۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم آج گرفتار کرلیے گئے، سندر پولیس نے ایک سال پہلے لڑکی کو جان سے مارنے والے کیخلاف مقدمہ تو درج کیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے پولیس کو ملزمان کے گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔