(حافظ شہباز علی) مصباح الحق ، محمد حفیظ اور اظہر علی کے براہ راست پیٹرن سے رابطے پر بورڈ حکام ناراض ہوگئے،بورڈ حکام نے تینوں سے جواب طلبی کا فیصلہ کرلیا۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے کرکٹ بورڈ کا جواب طلبی کا فیصلہ کرلیا ہے ،ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ سے معاملے وضاحت طلب کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق،محمد حیفظ اور اظہر علی نے بورڈ کو بتائے بغیر عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگا تھاتینوں نے بورڈ کے اعلی حکام کی موجودگی میں وزیر اعظم سے پالیسی پرتحفظات کا اظہار کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی ٹیم کے دو سابق اور ایک موجودہ کپتان بھی وزیر اعظم کو ادارہ جاتی کرکٹ کی بحاکی پر راضی نہ کرسکے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ،محمد حفیظ اور موجودہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کو ادارہ جاتی کرکٹ بحالی کے لئے کرکٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا،تمام تر دلائل کے باوجودمصباح الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی پیٹرن کو رام کرنے میں ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف نے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مصباح الحق ، اظہر علی اور محمد حفیظ پر واضح کیا کہ موجودہ سسٹم ہی کے تحت پاکستان کرکٹ آگے جاسکتی ہے ،اس ساری صورت حال کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کی بحالی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔