ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ایپ تیار

ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ایپ تیار
کیپشن: App E pay
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نہ قطار اور انتظار، شہریوں کی آسانی کے لیے پنجاب حکومت نے “E Pay”کے نام سے ایپ متعارف کرادی، شہری اپنے موبائل فون پر ایپ اب گوگل پلے اسٹور اور ایپ سٹور سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیکنالوجی کے اس دور اب ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ای پے ایپ متعارف کرائی ہے جو شہر اینڈروائڈ اور ایپل فون میں ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ خزانہ کے باہمی اشتراک سے یہ ایپ تیار کی گئی ہے زشہری اس ایپ سے شہری ایکسائز، پنجاب ریونیو اتھارٹی ، پنجاب ریونیو بورد اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کی ادائگیاں کرسکیں گے۔

ایپ سے ٹوکن ٹیکس، موٹر رجسٹریشن ٹیکس، موٹر ٹرانسفر فیس،  پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، اور کاٹن فیس ادا کرسکیں گے، بورڈ آف ریونیو کے لیے ای اسٹیپمنگ، میوٹیشن فیس اور فارڈ فیس ادا ہوگی۔

ایپ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس سروسز کی ادائیگی بھی ہوسکے گی، پنجاب بزنس کی رجسٹریشن فیس بھی اس ایپ سے ادا ہو گی، ایپ سے ادائیگی پر شہریوں کو مقرر کردہ ٹیکس اور چارجز فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

دوسری جانب اس ایپ میں بجلی کے بل، بینک چلان فیس لائسنس فیس سمیت دیگر فیسوں کی ادائیگیاں نہیں کرسکیں گے۔  

Shazia Bashir

Content Writer