لاہور ہائیکورٹ نے دوبچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دئیے

لاہور ہائیکورٹ نے دوبچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے دوبچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دئیے،8سالہ فرحان اور دس سالہ ریحان باپ کے ساتھ جانے کے لیے چیخ وپکار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فرزانہ بی بی کے کیس کی سماعت کی، تھانہ صدرٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بچوں کو والد سے لے کر عدالت میں پیش کیا، درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ خاوند نے لڑائی جھگڑے کے بعد مارپیٹ کر کے گھر سے نکالا اور بچے چھین لیے۔

بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، درخواست گزار خاتون نے استدعا کی اس کے خاوند سے بچے بازیاب کرا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت میں باپ نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی خود  ہی بچے چھوڑ کر میکے چلی گئی۔

بچے بھی اب ماں کے پاس نہیں جانا چاہتے، استدعا ہے کہ بچوں کو باپ کے پاس رہنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد بچوں نے باپ کے ساتھ جانے کے لیے چیخ وپکار شروع کردی تاہم عدالتی حکم پر ماں دونوں بچوں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

Shazia Bashir

Content Writer