ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے حکام ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ کر سکے

ریلوے حکام ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ کر سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ کیا جاسکا، کراچی، کوئٹہ اور دوسرے شہروں سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔    

تفصیلات کے مطابق: کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین 2گھنٹے 30 منٹ اورشالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی، پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے 15 منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، کراچی سے بذریعہ لاہور راولپنڈی جانے والی تیزگام 1 گھنٹے 40 منٹ، کراچی سے براستہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ اورکوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس 7 گھنٹے 15 منٹ تاخیرکا شکار رہی۔

ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو حسب معمول انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی۔

Shazia Bashir

Content Writer