ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین جرائم میں ملوث مشورو معروف انسپکٹر  عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور

سنگین جرائم میں ملوث مشورو معروف انسپکٹر  عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیشن عدالت نے بارہ روزکیلئے عابدباکسرکی عبوری ضمانت منظورکرلی،تفتیشی کے مطابق ملزم کیخلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرمقدمات درج ہیں،ملزم نے الزامات کی تردید کررکھی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سیشن عدالت میں عابدباکسرکی عبوری ضمانتوں سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں 12دن کی عبوری ضمانت منظورکرلی گئی،تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ عابدباکسرپرجعل سازی،فراڈکیس اوراغوا سمیت مختلف الزامات ہیں جبکہ ان پرسنگین جرائم میں مقدمات درج کئےگئے ہیں، عابد باکسرکا موقف ہے کہ ا ن پر جھوٹے مقدمات بنائے گئےاورشہباز شریف نے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی، وہ وقت آنے پرحقائق سامنے لائیں گے،عابدباکسرنےایڈووکیٹ آذرلطیف خان کی وساطت سے10کیسزمیں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں ،عدالت نے آئندہ سماعت  29 ستمبر تل ملتوی کر دی جبکہ اگلی سماعت پر عابدباکسرکی مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیاہے۔

واضح رہے کہ عابد حسین قریشی ولد غلام حسین قریشی پو لیس میں کھیلوں کے کو ٹے پر بھرتی ہو ا، جس کا ابتدائی عہدہ سب انسپکٹر تھاسپورٹس کے کوٹے پر بھرتی ہونے کی وجہ سے پنجاب پولیس کے اہلکار اسے"عابد باکسر" کہنے لگے ،پولیس فورس جوائن کرنے کے بعد اعلیٰ افسران اور حکومتی شخصیات کا منظور نظر بننے کی کوششوں میں لگ گیا، دو دہائی قبل اس پولیس افسر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، تو جلد ہی ’انکاؤنٹرز‘ میں ملزمان کو مارنے کی وجہ سے پورے صوبے میں مشہور ہوگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer