ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی پی او چوک میں بس کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر،دو نوجوان جاں بحق

جی پی او چوک میں بس کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر،دو نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جی پی او چوک میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 18 سالہ حسیب اور 20 سالہ حمزہ جاں بحق، زخمی ہونے والے محمد عامر کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار  18 سالہ حسیب ،20سالہ حمزہ جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہو نے والے محمد عامر کو میو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ،تینوں دوست چمن آئسکریم والی دکان سے آئسکریم کھا کر گھر کی طرف  آرہے تھے،مو ٹر سائیکل  کی رفتار تیز ہو نے کی وجہ سے اُن کی ٹکر لاہور ٹرانسپورٹ کی بس جو  اپنی سائیڈ سے گھوم رہی تھی  سے ہو گئی ، 18 سالہ حسیب اور 20 سالہ حمزہ مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،20 سالہ  زخمی عامر کو میو ہسپتال  میں زیر علاج ہے جبکہ اس کی  بھی حالت تشویشناک  بتا ئی گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس حادثہ میں کس کی غلطی ہے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے معلوم کیا جا ئے گا ، جبکہ بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer