ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے عہدہ چھوڑ دیا

Haidar Hussain, Pakistan Hockey Federation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ 

حیدر حسین نے اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو بجھوادیا ۔

استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات قرار دی گئی ہیں۔  لیکن ذمہ دار ذرائع نے حید حسین کے استعفے کو  پاکستان ہاکی فیڈریشن میں جعلی اکاونٹ چلائے جانے کے اسکینڈل سے آنے والےبھونچال کا نتیجہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ سیکرٹری حیدر حسین خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری حیدر حسین سے لیا گیا  استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر جعلی اکاؤنٹ چلانے کا الزام تھا، تحقیقات جاری تھیں اور  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹ منجمند کر دیئے گئے تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر  پاکستان ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک منتظم مقرر کئے جانےکا امکان ہے، پی ایچ ایف کے آئین میں تبدیلی کے بعد ایڈہاک منتظم مقرر کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ایشئین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بد ترین پرفارمنس کے سبب بھی ہاکی فیڈریشن مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔