محسن سپیڈ،کاروں کی بجائے کوچ میں سفر، بہت سے بڑےکام کر ڈالے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے ایک اور کمال کردیا ہے،فیصل آباد میں پہلی مرتبہ کابینہ کا اجلاس کیا،پھر محسن سپیڈ کے ساتھ فیصل آباد لاری اڈہ میں کابینہ کے ساتھ دورہ کیا،مارکیٹ بھی گئے، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کجا کر صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی، فلور ملز اور کریانی فروشوں کے رہنماوں سے مذاکرات کر کے قیمتیں کم کروائیں، سیف سٹی پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا، وکیلوں سے انکے مسائل پر میٹنگ کی، اور کئی دوسرے اہم کام بھی کر ڈالے۔  اہم بات یہ ہے کہ لاہور سے وزیراعلیٰ پوری کابینہ،آئی جی چیف سیکرٹری سمیت 1 کوسٹر میں فیصل آباد گئے اور کوسٹر میں ہی واپس آئے۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سیکرٹریز بھی کوچ میں بیٹھ کر کمشنر آفس سے ہوٹل پہنچے۔ 

کرائے اور قیمتیں کم کروانے کے لئے  سرگرمیاں
وزیر اعلی محسن نقوی نے فیصل آباد میں لاری اڈا جا کر ٹرانسپورٹروں سے ملاقاتیں کیں، مسافروں سے ان کا احوال براہ راست سنا، فلور ملز ایسوسی ایشن،کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب، بار ایسوسی ایشن کے وفود کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اور عوامی مسائل پر اہم بریفنگز میں شریک ہوئے۔

وکلا کیلئے لائبریری کا قیام

فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا 
وزیر اعلی محسن نقوی نے وکلا کےمسائل خود نوٹ کئے اور ان کےحل کی یقین دہانی کرائی۔

  محسن نقوی  نے کہا کہ وہ وکلاء برادری کی لائبریری کے قیام کے لئے معاونت کریں گے۔

بجلی چوری روکنے کیلئے اجلاس
وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت فیصل آباد میں بجلی چوری روکنے کیلئے جاری آپریشن سے متعلق اہم اجلاس بھی ہوا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو نے بجلی چوری روکنے کے لئے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

  محسن نقوی  نے کہا کہ بجلی چوری کمیں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

ڈویژنل انتظامیہ کی بریفنگ
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو فیصل آباد ڈویژن کے کمشنر، آر پی او،ڈی سیز اور ڈی پی او نے بھی بریفنگ دی 
صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد بھی اس موقع پر موجود تھے

 
شہید سب انسپکٹر کے بچوں کے ساتھ سیف سٹی پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد
فیصل آباد پولیس لائینز میں سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر نو کی تقریب وزیراعلٰی پنجاب سید محسن علی نقوی نے شہید سب انسپکٹر اعجاز مقبول کے بچوں کے ہمراہ پولیس لائنز میں فیصل آباد سیف سٹی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعلی نے تعمیراتی کام کو جنوری 2024تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے.

محسن نقوی کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے خطاب

نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پنجاب کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے یقین دلایا کہ فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔