پنجاب کابینہ کا فیصل آباد میں اجلاس،عوامی مفاد کےمتعدد بڑے فیصلے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس فیصل آباد میں ہوا۔ فیصل آباد میں پنجاب کی کابینہ کا اجلاس تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرمنعقد کیا گیا جس میں متعدد انتہائی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اس خصوصی اجلاس میں پنجاب کابینہ نے شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے بڑا اقدام کیا اور ہر صوبائی محکمہ میں عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے کمشنرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
کمشنرزمحکموں سےمتعلق شکایات کےفوری ازالے کیلئےاقدامات کرینگے۔
فیصل آباد میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف لاہور نہیں صوبہ بھر کی تاریخی و قدیم عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش ہو گی۔ پنجاب کابینہ نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہورکو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ کابینہ نے بخارااورلاہورکوجڑواں شہرقراردینےکیلئےمعاہدےکی منظوری دے دی۔
کابینہ نےدیہات میں چوکیدار نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا اور دیہات میں تعینات چوکیدار وں کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دےدی۔
کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ روڈا اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی مل کرسبزی اورپھل منڈیاں قائم کریں گی۔
کابینہ نے روڈا اور ایگری کلچر مارکیٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب چیریٹی ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ کابینہ نے پنجاب موٹروہیکلزرولز 1969میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔
کابینہ کے اس اہم اجلاس میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز2014میں ترامیم،سرکاری اراضی کےبارے میں پالیسی تشکیل دینے ، ضروری ترمیم کیلئےخصوصی کمیٹی کےقیام،ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کےعہدےکیلئےرولز2014میں ترمیم، پنجاب پولیس رولز2016میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ ایک اور اہم فیصلہ میں صوبائی کابینہ نے اسسٹنٹ ٹریفک کوبھی فیملی کلیم کاحق دینےکی منظوری دے دی۔