لاہور ؛جیب تراشی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

 لاہور ؛جیب تراشی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جیب تراشوں نے 18925 وارداتیں کر ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کی وارداتوں میں 7445 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 2768 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر، سول لائنز ڈویژن جیب تراشی کی 2547 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

صدر ڈویژن میں 2497، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 2146 مقدمات درج ہوئے، اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران جیب تراشی کے 1522 مقدمات درج کئے گئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق جیب تراشی کی وارداتیں درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہیں۔ بیشتر متاثرین خواری سے بچنے کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست ہی جمع نہیں کراتے۔