انٹر سٹی بسوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کا فیصلہ

انٹر سٹی بسوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان ) نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انٹر سٹی ٹرانسپورٹروں اور سامان کی ترسیل کرنے والے ٹرک اڈوں کے مالکان نے انٹر سٹی بسوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں  میں فوری کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ضلعی انتظامیہ وموٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی ملاقات میں کرایوں میں کمی کے فوری اطلاق کا فیصلہ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر  لاہور  کا کہنا ہے کہ  پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد انٹر سٹی اے سی، نان اے سی بسوں کے کرایوں میں فوراً 15 فیصد کمی کی جائیگی،
گڈز ٹرانسپورٹرز مال برادری گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرینگے،بس اڈوں پر "پہلے اور موجودہ" کرایہ ناموں کی واضح تشہیر کی جائے گی،ٹرانسپورٹرز حکام سموگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم میں بھی مکمل تعاون کرینگے،ٹرانسپورٹرز حکام کا کہنا ہے کہ ماحول کے تحفظ کیلئے بھی ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کا ہراول دستہ ہونگے۔