(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین اور کونسلر اقبال خاصخیلی نے تحریک انصاف کو الوداع کہہ کرایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق میرپور ساکرو ٹاؤن کے سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اقبال خاصخیلی نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیا تھا ،بلدیاتی انتخابات میں میرپورساکرو سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔
اقبال خاصخیلی نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائشگاہ پر سابق ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری ،جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی ،ضلع کونسل کے چیئرمین حمید پہنور ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ممتاز میمن سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔