(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، ملیر، قائدآباد،شاہ لطیف ٹاؤن ،بھینس کالونی ،شیرپاؤ کالونی ،مجید کالونی ،نیو مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا ، زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔