(ویب ڈیسک) کراچی چڑیا گھر میں شیر کی موت ہوگئی۔ شیر کئی روز سے علیل تھا اور چند دن قبل اس کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر ڈائریکٹر رضا رضوی کے مطابق شیر کی عمر 18برس تھی اور اس کی موت طبعی تھی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مردہ شیر کی جلد کے نمونے لئے جا چکے ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
رضا رضوی کے مطابق شیروں کی اوسط عمر 16سے17برس ہوتی ہے۔ یاد رہے 2010 میں چار شیر منگوائے گئے تھے جن میں سے دو شیر گزشتہ برس جون اور نومبر میں مر گئے۔