(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نےچیئرمین پی اے سی نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا عہدہ دیدیا۔
نور عالم خان کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن کےمطابق فیصلے کا اطلاق 14 اکتوبر 2022 سے ہوگا۔
اس سے قبل رواں برس موجودہ حکومت نے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کو بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کا چیئرمین منتخب کیا تھا۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے نور عالم کا نام بطور چیئرمین پی اے سی تجویز کیا تھا۔