ویب ڈیسک:اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکم ہونے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئےاعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ ابھی تک یہی کہہ رہے ہیں کہ ٹویٹ برآمد کرنی ہے۔چالیس اشیاء ایف آئی اے پہلے ہی برآمد کر چکی ہے۔ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔
جج نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔