ویب ڈیسک:سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سال2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑتک سالانہ پہنچانے کا ہدف ہے۔
مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرمانروا نے کہا کہ سعودی عرب عالمی تیل منڈی کے استحکام اور توازن کے لئے کوشش کر رہا ہے، ایران سے عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں، ایران ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کرے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان میں امن قائم ہو جبکہ افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتے رہیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ جلد از جلد ختم ہو۔ شاہ سلمان نے سال2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد 3کروڑتک سالانہ پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔