ویب ڈیسک: وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم متوقع طور پر 24اکتوبر کو دورے پر جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کا دورہ متوقع طور پر 3 روزہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ولی عہد کی طرف سے دورے کی دعوت سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو پہنچائی تھی۔
واضح رہے کہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں ماحولیاتی امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سعودی عرب اجتماعی اقدامات کے ذریعہ ریجن میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کام کررہا ہے۔