پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، لاہور کے باسی بال بال بچ گئے

Punjab food authority
کیپشن: dead broiler
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)  لاہور کی بڑی مارکیٹوں کو چکن سپلائی کی چیکنگ کے دوران 1280کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔ بیمار اور مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے سپلائر کوگرفتار کرکے مردار مرغیاں خریدنے والوں سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی۔
  تفصیلات کے مطابق مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے کی کوشش کی گئی-ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے1280 کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر نے کے لیے بھجوا دیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔رفاقت علی نسوانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔