ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاوری گرل کی گانا گنگناتے ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

dananeerr mobeen
کیپشن: dananeerr mobeen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دنا نیر نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا ’بول ناں ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہی ہیں۔

 دنا نیر نے ویڈیو کے کیپشن میں بالی ووڈ گانے کا نام لکھا اور ساتھ ہی بندر اور شکریہ کرنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ پاوری گرل کی گلوکاری کو بھی انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔ دنا نیر نے صرف 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 55 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بناکر شہرت پانے والی لڑکی دنا نیر کی بالی ووڈ گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔  واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘ لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تھی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔