اپوزیشن کا دوسرا جلسہ، مریم نواز دبنگ انٹری کیلئے تیار

 اپوزیشن کا دوسرا جلسہ، مریم نواز دبنگ انٹری کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےجلسہ میں شرکت کےلیے کراچی جائیں گی، مریم نواز جلسہ میں شرکت کےساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےحکومت مخالف جلسہ کل کراچی میں ہونےجارہاہےاورنائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکل صبح گیارہ بجےپی آئی اےکی فلائیٹ تین سوتین کےذریعے کراچی روانہ ہوں گی جہاں وہ پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کےعلاوہ مسلم لیگ ن کےرہنماؤں سےملاقات بھی کریں گی۔

مریم نواز کا کراچی میں ائیر پورٹ سمیت 13 جگہوں پر استقبال کیا جائے گا اور  مریم نواز مزار قائد پر حاضری بھی دیں گی۔بعدازاں پیر کی شام پی آئی اےکی فلائیٹ پی کےتین سوچھ کےذریعے وہ لاہورواپس پہنچیں گی۔مریم نوازکاکہناہےکہ پی ڈی ایم کی تحریک انشااللہ کامیاب ہوگی اورحکومت ابھی سےبوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن دو مصروف دن لاہور میں گزارنے کے بعد اتوار کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لیے کراچی روانہ ہو گئے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمٰن جمعرات کی شب لاہور پہنچے تھے۔ انہوں نے جے یو آئی کے گوجرانوالہ جانے والے قافلہ کی قیادت کی،جلسہ کے بعد مولانا فضل الرحمٰن لاہور واپس آئے۔

انہوں نے رات لاہور میں گزاری۔اس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کراچی روانہ ہوگئے۔لاہور ائیرپورٹ پر پارٹی راہنماؤں بلال احمد میر،حافظ عبدالرحمٰن،مولانا بلال درانی،زین العابدین،حاجی منظور آفریدی نے انہیں رخصت کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer