عثمان علیم: پنجاب حکومت نے گنے کی خریداری کے ریٹ مقرر کر دیے، محکمہ خوراک کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، فی من گنے کی کم سی کم قیمت 200 روپے مقرر، کم پیسے دینے والوں کے خلاف شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گنے کی خریداری کا ریٹ مقرر کر دیا، سال 20-21 میں گنے کی خریداری کا فی من ریٹ 200 روپے سرکاری سطح پر مقرر کر دیا، محکمہ خوارک نے گنے کی قمیت خرید کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
کوئی بھی شوگر مل اور گنا خریداری سنٹرز 200 فی من سے کم قیمت پر گنا نہیں خرید سکیں گے، گنے کے مقررہ ریٹ پر خریداری نہ کرنے یا کم قیمت دینے والوں کے خلاف شوگر فیکٹری آرڈیننس کے تحت کاروائی کی جائے گی، پنجاب شوگر فیکٹری کنٹرول آرڈیننس کے تحت حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر کم سی کم تین سال تک قید جبکہ 50 لاکھ تک یومیہ جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
شوگر ملز اور خریداری مراکز کو خریدے گئے گنے کی مقررہ قیمت کے مطابق پکی رسید دینا بھی ضروری ہوگا جبکہ رقم ڈائریکٹ کسان کے بنک اکائونٹ میں منتقل کی جائے گی۔