مل ملازمین نے ٹائیگر فورس کی پٹائی کردی

مل ملازمین نے ٹائیگر فورس کی پٹائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک ٹائیگر فورس کو دیا ہے،وزیر اعظم کے اس ٹاسک نے ٹائیگرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔نہتے ٹائیگرز کو مار پڑنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

 باجوڑ میں فلور مل کے  ملازمین اور منیجر نے مل کر  مبینہ طورپر ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی پھینٹی لگادی، ٹائیگر فورس کے دو نوجوان آٹے کی تقسیم اور معیار دیکھنے گئے تھے ۔ 

 
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے یوسف دانش، اسداللہ خان اور دیگر نے بتایاکہ باجوڑ فلور ملز کی انتظامیہ نے ان کے دو سینئر ساتھیوں حضرت حبیب اور صلاح الدین کو مل کے اندر ہی تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں آئی ایس ایف کے بھی ممبر ز ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ان کے ساتھی  سبسڈی پر ملنے والے آٹے کی تقسیم کا معاملہ دیکھنے گئے تھے جب مل منیجر اور ورکرز نے انہیں جوتوں اور لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کردیا، وہ دونوں انتظامی حکام کی ہدایت پر مل گئے تھے تا کہ آٹے کی تقسیم اور اس کے معیار کو دیکھا جاسکے ۔ 


آئی ایس ایف عہدیداران نے یہ بھی الزام لگایا کہ دونوں کو اس وقت پیٹا گیا جب انہوں نے آٹے کے معیار کی شکایت کی ، دونوں زخمی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں  شفٹ کردیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مل منیجر کو حراست میں ل کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer