ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت الوادع، عوام نے فیصلہ سنا دیا: اپوزیشن

حکومت الوادع، عوام نے فیصلہ سنا دیا: اپوزیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجابی میں تقریر کا آغاز کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا حکومت الواع، عمران خان آپ کہتے تھے سارے ادارے ایک پیج پر ہیں، خان صاحب صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی۔لاہور سے گوجرانوالہ تک عوام کا ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو۔

، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرانوالہ میں ہونے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف لڑیں گے، ہم اس نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں اور اور عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، مہنگائی اور غربت کی بڑھتی شرح نے ملک کو دیوالیہ کر دیا، ہم تاریخی بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کے خلاف نکلے ہیں، پی ڈی ایم کی شکل میں اس نظام کا مقابلہ کریں گے۔

 دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یاد آتا ہے ،عمران حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ،جس حکومت کی بنیاد بے ایمانی پر ہووہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، ملک ترقی اس وقت کرے گا جب ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گوجرانوالہ نے میدان مار لیا ہے، جس پر آپ کو مبارکباد دے رہا ہوں، جتنے لوگ اسٹیڈیم میں موجود ہیں اس سے زیادہ باہر ہیں، یہ پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے حبیب جالب شعر سنایا، شاہعد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو جواب دیں چینی ایک سو دس روپے کی کیوں بک رہی ہے، آٹا 75روپے کیوں بک رہا ہے، بجلی کے بل دوگنے کیوں ہوگئے ؟ گیس تین گنا کیسے بڑھ گئی، دالیں کیسے بڑھ گئیں، گھی کی قیمت تین گنا کیسے ہوگئی اس کا کوئی جواب عمران خان کے پاس نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سب کو نوازشریف یاد آتا ہے، جب حکومتیں توڑی گئیں اس وقت نوازشریف یاد نہیں آیا ؟  آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نوازشریف یاد آتا ہے، آج پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے اگر ملک کو کوئی ترقی دے سکتا ہے وہ نوازشریف ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ گیارہ جماعتوں کے جھنڈے موجود ہیں، یہاں پاکستان کے ووٹو ں کی اکثریت بیٹھی ہے  تمام صوبوں سے ووٹ کی اکثریت لینے والے بیٹھے ہیں یہ پاکستان کو بہتر مستقبل دیں گے، عمران خان ناکام ہو چکا ہے، ان کی بنیاد کھوکھلی تھی، جس حکومت کی بنیاد عوام کے ووٹ چوری کر نے پر ہو۔

انہوں نے کہاکہ آج نوازشریف کا بیانیہ کیا ہے؟ ہمارا بیانیہ صرف یہ ہے کہ عوام کے ووٹ کا احترام کیا جائے ، جو امانت عوام دیتے ہیں اس میں خیانت نہیں ہونی چاہیے، ملک ترقی اس وقت کریگا جب ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی۔

شاہد خاقان نے کہاکہ آج ہر پاکستانی مشکل اور تکلیف میں ہے ، ملک مشکل میں ہے ، ہم صرف ایک آزاد الیکشن کی صورت میں اپنے ملک کو بچا سکتے ہیں ، ان بچوں کو ترقی دے سکتے ہیں ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاکہ عوام جیت گئے ہیں آپ انقلاب لیکر آئیں گے، پنجاب کے لوگ غیر انسانی روایت کو قبول نہیں کرتے ۔ 

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عنقریب انقلاب آنے والا ہے ہم آئین کے مطابق چلانا ہے اور جمہوریت کو مضبوط کریں گے، پاکستان گلدستہ کا نام ہے جس میں تمام صوبے شامل ہیں۔

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہاکہ خیبر پختون خوا، سندھ  بلوچستان اور سارا پاکستان گوجرانوالہ کے ساتھ ہے اور عمران خان کا بستر گول ہوگا،  عمران خان نے خود نوٹیفکیشن جاری کیا تھا مجھے نیازی نہ کہو، ہم آپ کو نیازی نہیں کہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ ہم پر امن لوگ ہیں ، ہم امن چاہتے ہیں، ہم محبت چاہتے ہیں، پاکستان میں جس طریقے سے سیاست ہورہی ہے اس نے امن کا دیوالیہ نکال دیا ہے، ہماری ذاتی کسی سے دشمنی نہیں ، ہم چاہتے ہیں ظلم، جبر کے نظام کا خاتمہ کر کے انسانیت کو عروج پر پہنچانا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer