عرفان قریشی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل ویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے میچز ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کے بعد آج سے لاہور کالج فارویمن میں بھی شروع ہوگئے، لاہور کالج میں پہلے روز کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے اسلام آباد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کےزیراہتمام نیشنل ویمن فٹبال چیمپیئن کے دوسرے روز میچز لاہور کالج میں بھی کھیلے گئے، اس موقع پر لاہور کالج کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران سمیت معاون برائے وزیراعلیٰ پنجاب فیصل حیات نے بطور مہمان شرکت کی۔
لاہور کالج میں کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے اسلام آباد کو 0-3 سےشکست دی، جب کہ ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی میں کھیلا گیا پنجاب اور گلگت کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
لاہور کالج گراؤنڈ میں نیشنل ویمن چیمپیئن شپ کے روزانہ دو میچزکھیلے جائیں گے جب کہ ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی ٹورنامنٹ کا مرکزی وینیو رہے گا۔