ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کی کارگردی سوالیہ نشان بن گئی

ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کی کارگردی سوالیہ نشان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور پولیس شہر میں دندناتے ڈاکوؤں کو قابو کرنے سے قاصر، گجر پورہ میں منی ایکس چینج سے رقم لانے والے شہری کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، سٹی فورٹی ٹو واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نان سٹاپ جاری ہے جب کہ پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے، گجر پورہ کے علاقہ میں شہری ذیشان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری ذیشان کو روکتے ہیں جن میں سے ایک ڈاکو ہیلمٹ جب کہ دوسرے نے رومال کے ساتھ چہرہ چھپا رکھا ہے۔

 ملزمان دوران واردات شہری کو تشدد کا بھی نشانہ بناتے ہیں اور رقم لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، واردات کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔