ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی یوم وقار کے حوالے سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم والٹن کیمپس میں تقریب کا انعقاد

عالمی یوم وقار کے حوالے سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم والٹن کیمپس میں تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: عالمی یوم وقار اور احترام کے حوالے سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم والٹن کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، طلبہ کی جانب سے سکول سٹاف اور سیکیورٹی گارڈز کو تحائف بھی دئیے گئے۔  

تفصیلات کے مطابق بیکن ہاؤس سکول سسٹم والٹن کیمپس میں منعقدہ تقریب میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، طلبہ کی جانب سے عالمی یوم وقار اور احترام پر نظمیں پیش کی گئیں۔ سکول کے سٹاف کا شکریہ ادا کرنے کے لئے طلبا نےانہیں تحائف اور پھول بھی پیش کیے۔

بیکن ہاؤس سکول سسٹم والٹن کیمپس کی پرنسپل تہمینہ لودھی کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد طلبہ کو سب کی عزت و احترام کرنا سیکھانا ہے۔ جبکہ طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کے سکول کا سٹاف سارا سال ان کا بہت خیال رکھتا ہے، ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سٹاف کا خیال رکھیں، اسی لیے احترام کے طور پر ہم نے سکول کے سٹاف کو پھول اور تحائف دئیے۔ طلبہ کی جانب سے دار الکفالہ میں بزرگ شہریوں اور بچوں میں بھی تحائف تقسیم کئے گئے۔     

Shazia Bashir

Content Writer