ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کو گزشتہ مالی سال کے دوران بڑا خسارہ

لیسکو کو گزشتہ مالی سال کے دوران بڑا خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کو گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریٹو لائن لاسز کی مد میں چار ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، دو سو اکاسی ملین سے زائد یونٹس بجلی چوری اور بوسیدہ ڈسٹری بیوشن ،ٹرانسمیشن سسٹم کی وجہ سے غائب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے لائن لاسز میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نیپرا نے لیسکو کے گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد ٹیکنیکل ایڈمنسٹریٹو لائن لاسز مقرر کر رکھے ہیں، اس طرح ایک اعشاریہ دو فیصد لائن لاسز میں اضافے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو تیرہ فیصد لائن لاسز کا سامنا رہا جس کی وجہ سےبجلی چوری اور بوسیدہ سسٹم کی وجہ سے چار ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، لیسکو نے تھرڈ پارٹی سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لائن لاسز کا تجزیہ کروایا تھا، تھرڈ پارٹی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد لیسکو کو لائن لاسز کی منظوری دی تھی، تاہم اس رپورٹ کے مطابق بھی سسٹم کو نہیں چلایا جا سکا۔                         

Shazia Bashir

Content Writer