ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ویمن فٹبال چیمپین شپ کا آغاز

نیشنل ویمن فٹبال چیمپین شپ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ویمن فٹبال چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا، ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سابق آئی جی پنجاب خالد لطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف ایف نیشنل ویمن فٹبال چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا، ایم ٹی ایف اے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد لودھی سمیت سابق آئی جی پنجاب خالد لطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چیمپین شپ کےافتتاحی میچ میں کراچی ککرز نے بلوچستان کو 0-4 جب کہ دوسرے میچ میں آرمی نے خیبرپختوخواہ کو 0-11 سے شکست دی، کھلاڑیوں نے چیمپین شپ کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیا۔

نیشنل ویمن چیمپین شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شریک ہیں جن کے مابین مقابلے ایم ٹی ایف اے سمیت لاہور کالج کے گراؤنڈ میں جاری رہیں گے۔