ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کی تحقیقات،سرکاری ڈرائیور گرفتار

DIG Shariq Jamal Murder Case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈی آئی جی شارق جمال خان کی پراسرار موت کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے ان کی موت کی رات ان کےساتھ  تعینات پولیس ملازم کو حراست میں لے لیا۔

 شارق جمال خان کی بیٹی حانیہ شارق نے والد کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔نشتر کالونی پولیس نے حانیہ شارق کی درخواست پر 7 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے
کانسٹیبل صغیر احمد شارق جمال خان کا سرکاری ڈرائیور تھا۔

ڈی آئی جی شارق جمال خان 22 جولائی کو ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے

نامزد ملزموں میں قراۃ العین، منصور الہی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ، عدیل اور صغیر شامل ہیں۔