ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے  بغیر لائسنس گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کردیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔

Ansa Awais

Content Writer