ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

21 نومبر کو تعطیل کا اعلان ہوگیا

21 نومبر کو تعطیل کا اعلان ہوگیا
کیپشن: Holiday
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ضلع مظفرگڑھ تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں 21 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ 19نومبر کوکوٹ ادو میں مقامی تعطیل ہوگی,ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کا کیمپ قائم کردیا گیا ہے جبکہ تھل جیپ ریلی کیلئے 190 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ساتویں تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ اورکوٹ ادو میں تعطیل کااعلان کردیا،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 4 روزہ تھل جیپ ریلی کےسلسلے میں 21نومبر کوضلع مظفرگڑھ تعطیل ہوگی جبکہ جیپ ریلی کے موقع پر 19نومبر کوکوٹ ادو میں مقامی تعطیل ہوگی۔

 یاد رہے کہ ساتویں تھل جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا سلسلہ جاری ہے، نامور ریسرز اپنی گاڑیاں لے کر چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پہنچ گئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر