ویب ڈیسک: مسلسل پانچ روز اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 35 ہزار 802 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 766 ارب روپے ہے۔