ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ  پر نئی پابندی لگ گئی

اعلی تعلیم ،اساتذہ ، یونیورسٹی ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اساتذہ کی اعلی تعلیم کے حصول سے متعلق پالیسی سخت، اعلی تعلیم کے حصول کیلئے جمع کروائی گئیں اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

سکول کےاوقات کار میں اضافی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو اعلی تعلیم کیلئے پالیسی نرم کرنے کی بجائے مزید سخت کردی ہے۔ورکنگ آورز کے بعد اساتذہ کے یونیورسٹی پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کو اعلی تعلیم کے حصول کی اجازت دینے والے سکول سربراہان ذمہ دار ہونگے۔شام کے اوقات میں بھی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے محکمہ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔