(جنید ریاض)پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولوں میں نومبر کے تیسرے ہفتے سکول کونسل ڈے منایا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسل کی کارروائی کی ذمہ داری انتطامیہ پر ہو گی۔ ڈویژنل ڈائریکٹرز ان امور کی نگرانی کریں گے۔ غلط رپورٹنگ کی صورت میں ہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ذمہ دار ہو گی۔ ڈویژنل ڈائریکٹر کارروائی کی جامع رپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں گے۔
ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے تمام اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔