الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے بلدیاتی الیکشن کرانے سےانکار

ECP
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ کی شق قانون سے نکالنے کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھ دیا،محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کوسمری بھجوانے پر آمادگی ظاہر کردی۔ 

  الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے بلدیاتی الیکشن کرانے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے محکمہ بلدیات کو مراسلہ بھیجاگیا ہےکہ ای ووٹنگ کی شق نکالنے کیلئے ترمیم کروائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات قانون میں ترمیم کیلئے وزیراعلیٰ کو سمری بھجوائے گا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں اس قانون کی شق تبدیل کرنے کیلئے ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد شق کو ختم کر دیا جائے گا۔