ویب ڈیسک : کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کیس میں عدالت نے چھ مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی یونیورسٹی میں چائنیزاساتذہ پر خودکش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 6 مفرورملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، مفرورملزمان میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کا شوہر ہیبتان بلوچ ، بشیرزیب،رحمان گل،خلیل عرف واجہ شامل ہیں۔=پولیس کا کہنا تھا کہ ترجمان کالعدم بی ایل اے میرسفیر بھی مفرورملزمان میں شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کیس میں ایک ملزم دادبخش پہلے ہی گرفتارہے، ملزم نے ساتھی ناصر کیساتھ چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے انکشافات کیے۔یاد رہے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر دادبخش کو ماڑی پورروڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔
دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، یہ حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا۔