ویب ڈیسک: فرح خان کے شوہر احسن گجر نے کہا ہے کہ ہمارے ذریعے کسی اور کی کردار کشی کی جا رہی ہے، ہمارا کسی تحائف کے لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن جمیل گجر نے کہا کہ سامان کس نے بیچا، کس نے لیا، کیسے بیچا، اس کے پیسے کہاں گئے، فرح کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور جتنا میں خاتون اول کو جانتا ہوں ان کا بھی اس قسم کے کاروبار اورلین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، فرح سے متعلق میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے کبھی سرکاری کاموں میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہماری ایسی تاریخ کی ہے ، ہم کوئی پہلی بار سیاست میں نہیں آئے۔
جو شخص الزام لگا رہا ہے وہ ثبوت لے آئے تو ؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ثبوت ثبوت ہوتا ہے اور قابل قبول ہوتا ہے، لیکن اگر کوئی ایسے آڈیو بنا بنا کر ثبوت لاتا ہے تو اس کا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے، ان کے پاس ثبوت تو تب ہوگا نہ جب فرح وہاں خود یا کوئی نمائندہ گیا ہو۔احسن گجر نے کہا کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ خود آکر ڈیل کی تو وہ کہاں آئے دبئی ؟ کیونکہ ہمارے گھر تو وہ نہیں آئے نہ ہی تحائف آئے۔
انہوں نے عمر فاروق سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا عمر فارق صاحب کو نہ فرح کبھی ملی ہے نہ جانتی ہے، اور نہ فرح کا کسی تحائف لینے دینے اور بیچنے سے کوئی تعلق ہے۔ یہ ایک جھوٹی کہانی ہے، انہوں نے کہا کہ دبئی کی ہر جیولری شاپ پر سی سی ٹی وی لگے ہوئے ہیں، تو کوئی فوٹیج نکالیں، یہ جو 2 ملین کا الزام ہے اس کی رسید دیں۔