ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 ارب 70 لاکھ روپےکا حق مہر کہاں اداکیاگیا؟

6 ارب 70 لاکھ روپےکا حق مہر کہاں اداکیاگیا؟
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر شہری نے 30 لاکھ ڈالر اپنی اہلیہ کو ادا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے ایک شہری نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر (پاکستانی 6 ارب 70 لاکھ روپے) کا حق مہر ادا کر دیا۔ کویتی شہری نے کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر چیک کی صورت میں دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ادا کیا گیا حق مہر کویت کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کویت میں حق مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے تاہم کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر دیئے جانے کا ریکارڈ موجود ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے انفرادی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے۔