سرد موسم میں بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟ماہرین نے بتا دیا 

Health tips
کیپشن: how to take care of ourself in Winter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسم سرما میں لوگوں کے کھانے پینے اور پہننے کے معمولات میں چھوٹی بڑی کئی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔

سردیوں میں ورزش سمیت دیگر ایسے مشاغل جن سے مایوسی دور ہو مددگار ثابت ہوتے ہیں،تھکن دور کرنے اور خوش رہنے سے سردیوں میں ہونٹوں اور ان کے گرد ہونے والے ان چھالوں سے بچا جا سکتا ہے، جن کا کوئی باقائدہ علاج موجود نہیں۔ 

 کچھ لوگ سردیوں میں جوڑوں میں درد اور اکڑن بڑھ جانے کی شکایت کرتے ہیں، جس کی وجہ معلوم نہیں۔ ایسی صورت میں، صرف علامات بڑھتی ہیں خود مرض نہیں۔

سردیوں میں، عام طور پر، کسی وائرس کے باعث گلا خراب ہو جاتا ہے، ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چھوٹا چمچ نمک ملا کر غرارے کرنے سے کچھ آرام آتا ہے۔ دمے کی صورت میں، ٹھنڈی ہوا میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے؛ اور سانس لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، دمے کے مریضوں کو سردیوں میں خاص احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں زیادہ سردی  میں گھر ہی پر رہنا چاہئے، باہر جانا انتہائی ضروری ہو تو ناک اور منہ کو سکارف سے ڈھانپ لینا چاہئے؛ اور اگر وہ دمے کے لئے کوئی دوا یا پمپ استعمال کرتے ہیں، تو اِن کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔نزلہ زکام  کی صورت میں جراثیم کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لئے کپڑے کے رومال کی بجائے ٹشو پیپر استعمال کر کے پھینک دینا چاہئے۔

طبی ماہرین کے مطابق سرد موسم میں خون کی گردش میں دل کو زیادہ بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ چنانچہ، دل کے مریضوں کو سردیوں میں دل کے دورے سے بچنے کے لئے اپنا جسم گرم رکھنے کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کرنے اور گرم پانی کی بوتل سے بستر کو گرم رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔