ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کی ثانیہ مرزا کیساتھ ایسی حرکت ٹینس سٹار نے تھپڑ جڑ دیا

Sania Mirza new video
کیپشن: Sania Mirza
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو کو ٹینس سٹار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔4 گھنٹے قبل وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 45 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات موجود تھیں جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیاتھا۔

سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنٖڈ شعیب ملک نے تیزترین ففٹی بنا کر بھارتی کھلاڑی رہوال کا ریکارڈ برابر کیا جس پر ان کی اہلیہ نے کھڑے ہوکر ان کو داد دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،ثانیہ مرزا کی اب ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے نوجوان کو تھپڑ ماردیا۔

ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو آدمی ایک شخص پر پستول تانے کھڑے ہیں جبکہ وہ پھرتی دکھاتے اپنا بچاؤ کرکے ان سے پسٹل چھین لیتا ہے، اس کے بعد ثانیہ مرزا بھی "سیلف ڈیفنس"  کرنے کے لئے ایک کھلونا ڈائنوسار ہاتھ میں تھامے کھڑی ہیں اور ایک نوجوان کانوں پر ہاتھ رکھے، گھٹنوں کے بل بیٹھ ہے اور ثانیہ سے وہ  کھلونا ڈائنوسار  چھیننے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس پر ٹینس سٹار نے مسکراتے اس کے چہرے پر ہلکا سا تھپڑ مارا۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا"میں کیا کہہ سکتی ہوں" وہ یہ حاصل نہیں کرسکا"۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer