ویب ڈیسک: صدیوں کا طویل ترین جزوی چاند گرہن 19 نومبر کو ہو گا۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبحِ صادق کے وقت / طلوعِ آفتاب سے قبل ہو گا، گرہن کی زیادہ سے زیادہ سطح 97 فیصد تک جائےگی، چاند گرہن امریکا، کینیڈا، میکسیکو، آسٹریلیا اور چین میں دیکھا جا سکے گا، گرہن کا دورانیہ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے ہو گا، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن 580 سال کا طویل ترین گرہن ہو گا۔
چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح11بجے سے شروع نقطہ عروج 2بجے پر دوپہر اور اختتام شام 5بجے ہوگا گرہن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئیگا لاطینی امریکہ کے ملکوں سمیت مشرقی بعیہ میں دیکھا جاسکے گا اس چاند گرہن کے 15روز بعد 4دسمبر بروز ہفتہ سورج گرہن ہوگا یہ سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیاء کے کئی ملکوں میں نظر نہیں آئیگا سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجکر 30منٹ مکمل گرہن دوپہر12بجکر 10منٹ اور2بجکر30منٹ پر ختم ہوگا ۔