ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پر آلودگی کے سائے برقرار،  ائیر کوالٹی انڈکس کتناریکارڈ؟جانئے

Lahore
کیپشن: Smog in the city
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور پر آلودگی کے سائے برقرار ہیں آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 391ریکارڈ کیا گیا۔
نومبر کا بدلتا موسم ماحولیاتی تبدیلی کے سائے مزید گہرے کرنے لگا آج بھی لاہور کا زیادہ سے زیادہ 391 ریکارڈ کیا گیا ٹاؤن ہال 267,ٹاؤن شپ 370 ،جیل روڈ 262,گلبرگ 302,مال روڈ 297،ڈیفنس 300 ،سندر 367ریکارڈ کیا گیا لاہور کا مطلع خشک رہے گا رات کے اوقات میں خنکی بڑھی درجہ حرارت 18 ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ پارہ 27 رہے گا۔

 دوسری جانب ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں انسداد سموگ سے متعلق آگاہی واکس کی گئی، شہر کے 9 ٹاؤنز میں سموگ کے تدارک کے متعلق بیک وقت9 آگاہی واکس کا اہتمام کیاگیا،انسداد سموگ آگاہی واکس میں سوشل موبلائزرز، مارکیٹس سربراہان اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، لبرٹی گول چکر،واپڈا ٹاؤن گول چکر،دھرمپورہ بازار، پنڈی سٹاپ،کریم مارکیٹ،اسلام پورہ،فورٹ روڈ، سلامت پورہ اور شاد باغ میں بھی واک کی گئی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ڈینگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے آگاہی مہمات پر بھی بھرپور ورکنگ کی جارہی ہے،مختلف اشیا کو جلانے سے اٹھنے والا دھواں ما حول میں آلودگی کی وجہ بنتا ہے۔