ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈپٹی سپیکر نے اسد قیصر کے منہ پر بل کی کاپی دے ماری

Speaker national assembly
کیپشن: Asad Qaiser
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبداللہ ندیم ملک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اسپیکر ڈائس کے سامنے آگئے اور انھوں نے احتجاج کیا۔

 قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس  کے دوران سابق ڈپٹی سپیکر  مرتضٰی جاوید عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی کے منہ پر بل کی کاپی دے ماری ،اسد قیصر نے کاروائی روک کر مرتضٰی جاوید عباسی کو کہا کہ آپ ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں کیا یہ اخلاقیات ہے آپ کی ؟؟ 

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے بہت زیادتی کی اور ایسے کارروائی نہیں چل سکتی،اپوزیشن بائیکاٹ کرے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی جانبداری کےبعد ان پرکیسے اعتماد کریں۔ لیکن اسی دوران ہنگامہ آرائی میں شدت پیدا ہوگئی اور مرتضٰی جاوید عباسی نے  اسپیکر اسد قیصر کے منہ پر کاغذات دے مارے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر