پاکستان میں ٹویوٹا ''فارچیونر ''اور ''ریوو'' کے نئے ماڈل لانچ

Toyota fortuner
کیپشن: Toyota
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانی صارفین کے لئے''فارچیونر ''  اور '' ریوو'' کے اپ گریڈڈ ماڈلز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹویوٹا فارچیونر کے  اپ گریڈڈ ماڈل کو ''فارچیونر لیجنڈر'' جبکہ ''ریوو'' کے اپ گریڈڈ ماڈل  کو ''ریوو روکو'' کے  نام سے لانچ کیا جائے گا۔  دونوں گاڑیوں کے فلیگ شپ ماڈلز میں عام ماڈلز کی نسبت مزید سہولتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ''فارچیونر لیجنڈر'' میں فرنٹ بمپرمیں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ فرنٹ ہیڈ لیمپس میں پراجیکٹر ایل ای ڈی لائٹس  ڈی آر ایل سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں ۔

اپر فرنٹ گرل سمارٹ جبکہ نیچے والی فرنٹ گرل کو بڑا کیا گیا ہے اور دونوں کی سیاہ رنگ میں فنش کیا گیا ہے جس سے فرنٹ زیادہ بولڈ اور جارحانہ نظر آتا ہے۔ اسی طرح ''فارچیونر لیجنڈر'' کی ٹیل لائٹس کو ایل ای ڈی سے مزین کیا گیا ہے جبکہ انڈیکٹرز بھی ایل ای ڈی لائٹس سے لیس ہیں۔ جھلملاتا ہوا رؤف سپائلر اس کی شان وشوکت کودوبالا کرتا نظر آتا ہے۔ٹویوٹا سیفٹی سینس کے تحت مزید حفاظتی فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں جس کے تحت اڈاپٹو کروز کنٹرول ، تصاد م کی وارننگ اور لین چھوڑنے پر وارننگ ظاہر ہوتی ہے۔


''ریوو روکو'' کی ظاہری خوبصورتی کے لئے کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں فرنٹ کی گرل مکمل سیاہ  کردی گئی  ساری باڈی کے گرد نمدار سیاہ اسٹرپ، نئی اسٹائلش سکف پلیٹ، جبکہ سیاہ الائے رم متعارف کرائے گئے ہیں۔ یادرہے اس  سے قبل یہ ساری تبدیلیاں 2020 کے وسط میں تھائی لینڈ ٹویوٹا نے  فارچیونراور ہائی لکس فیس لفٹ ماڈل میں متعارف کرائی تھیں۔یادرہےفارچیونر اور ریوو دونوں ماڈلز میں انجن پرفارمنس کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اسی طرح قیمتوں کے حوالے سے بھی کوئی تبدیلی ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث  ''فارچیونر لیجنڈر''  کی قیمت  9,269,000 روپے سے بڑھ کر 9,849,000 روپے تک ہوگئی ہے۔Revo G 2.8 کے آٹو اور مینوَل ورژنز میں 330,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اب ویریئنٹس کی قیمت بالترتیب 7,109,000 اور 6,759,000 روپے ہوگی۔ REVO V Auto 2.8 کی قیمت 7,379,000 روپے سے 400,000 روپے بڑھ کر 7,779,000 روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح Revo Hilux E کی قیمت 290,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,859,000 روپے سے 6,149,000 روپے ہو جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر