(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں تم سے پیار کتنا، یہ ہم نہیں جانتے، مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا‘ شہناز گل اب تک سدھارتھ شکلا کی موت کے غم سے باہر نہیں آ پائیں ، جب بھی سدھارتھ کی یاد آتی ہے بے ساختہ رونے لگتی ہیں.
سدھارتھ شکلا کی موت کو تقریباً ڈھائی ماہ گزر چکے ہیں لیکن شہناز گل اور ان کی جوڑی کو لوگ بھولے نہیں ہیں، شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی جوڑی کو بگ باس 13 میں کافی پسند کیا گیا تھا، شہناز گل نے تو کئی بار سدھار شکلا کے سامنے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا تھا۔
سدھارتھ شکلا کے جانے سے شہناز گل بری طرح ٹوٹ گئی ہیں۔ ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت تک وہ سوشل میڈیا پر سرگرم نہیں تھیں اور نہ ہی عوامی طور پر نظر آئیں۔ آخر کار وہ اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے پرموشن میں نظر آئیں۔ پرموشن کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا کو یاد کرکے شہنازگل رونے لگ جاتی ہیں اور اپنا چہرہ چھپالیتی ہیں۔
دلجیت دوسانجھ نے شہناز گل کو دی تسلی وہیں اداکار دلجیت دوسانجھ انہیں خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں سمجھاتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کچھ وقت پہلے شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کے لئے ایک گانا بھی ڈیڈیکیٹ کیا تھا، جس کے بول ’تو یہیں ہے‘ ہے۔ شہناز گل نے اپنی طرف سے سدھارتھ شکلا کو اس گانے کے ذریعہ ٹریبیوٹ کیا تھا، جو سدھارتھ شکلا کے مداحوں کو پسند نہیں آیا تھا۔
واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا کا انتقال 2 ستمبر کو اچانک ہارٹ اٹیک سے ہوگیا تھا۔ وہ محض 40 سال کے تھے۔