سٹی42: ڈینگی کا ڈنگ برقرار،موذی مچھر مزید 4 قیمتی زندگیاں نگل گیا ۔ سرکاری طور پر شہر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا 205 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
ڈینگی وبا کی شدت بدستور برقرار ہے۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سرکاری طور پر مزید 205 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلا 4 افراد جاں بحق ہوگئے، تین ماہ کے دوران ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 139 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران شہر کے 133 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، جسے تلف کر دیا گیا۔